Book Name:Apni Jan Par Zulm
میں رکھ کر 3مرتبہ پڑھیں: یَارَبِّ اغْفِرْ لِیْ۔ یَارَبِّ اغْفِرْلِیْ۔ یَارَبِّ اغْفِرْلِیْ (اے ربِّ کریم! مجھے بخش دے، اے ربِّ کریم! مجھے بخش دے، اے ربِّ کریم! مجھے بخش دے)۔ صحابئ رسول، حضرت اَبُو سعید خُدْرِی رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: جو بندہ سجدہ کی حالت میں تین مرتبہ یہ کہے: یَارَبِّ اغْفِرْ لِیْ۔ یَارَبِّ اغْفِرْلِیْ۔ یَارَبِّ اغْفِرْلِیْ (اے ربِّ کریم! مجھے بخش دے، اے ربِّ کریم! مجھے بخش دے، اے ربِّ کریم! مجھے بخش دے) جب وہ اپنا سر اٹھائے گا تو اُس کی مَغْفِرَت ہو چکی ہوگی۔([1])
گُنَاہ بخشوانے کا ایک اور طریقہ
پیارے اسلامی بھائیو! گُنَاہ بخشوانے کا ایک اور طریقہ بھی ہے، اَعْمَال ناموں کا نیا سال شروع ہو چکا ہے، اگر ہم یہ طریقہ بھی اپنی عادَت میں شامِل کر لیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اَعْمَال نامہ گُنَاہوں سے پاک رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وہ طریقہ کیا ہے؟ حدیثِ پاک سنیئے! پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصطفےٰ صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اَتْبِعِ السَّيِّئَةَ الْحَسَنَةَ تَمْحُهَا یعنی جب کوئی بُرائی کر بیٹھو تو فورًا نیکی کر لو...!! یہ نیکی اس بُرائی کو مٹا دے گی۔([2])
لہٰذا یہ بھی عادَت بنا لیجئے! جب کبھی گُنَاہ ہو جائے، فورًا نیکی کی طرف بڑھیں، مثلاً؛ *اَسْتَغْفِرُ اللہ، اَسْتَغْفِرُ اللہ! پڑھنا شروع کر دیں *درودِ پاک پڑھنے لگ جائیں *کلمہ طیبہ کا وِرْد شروع کر دیں *نماز پڑھ لیں *صدقہ کر دیں۔ غرض؛ خُدانخواستہ گُنَاہ ہو ہی جائے تو فورًا نیکی کی طرف بڑھیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! یہ نیکی اس گُنَاہ کو مِٹا دے گی، یُوں ہمارا اَعْمال نامہ گُنَاہوں سے پاک رہ جائے گا۔