Apni Jan Par Zulm

Book Name:Apni Jan Par Zulm

نفل روزہ رکھنا ہو یا رمضانُ المبارک کا فرض روزہ ہو، اس کی نِیّت نِصْفُ النَّہار شرعِی تک ہو سکتی ہے، لہٰذا سَحری کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی آنکھ کُھلے تو اُسی وقت کچھ بھی کھائے پئے بغیر روزے کی نِیّت کر لیجئے! روزہ ہو جائے گا۔ نِصْفُ النہار شرعی (یعنی شرعِی لحاظ سے دِن کا آدھا)۔ اس کا وقت بدلتا رہتا ہے، اوقات نماز کے کیلنڈر کو دیکھ کر اس کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔ روزے کے فضائِل، آداب اور اَحْکام و مسائِل کی تفصیلی معلومات کے لئے امیر اہلسنت  دَامَت بَرَکاتُہمُ العالیہ   کی کتاب فیضانِ رمضان کا مطالعہ کیجئے! اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

روحانی علاج(وظیفہ)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط

خدانخواستہ زہریلا جانور کاٹ لے تو زخم کے گرد اُنگلی گھماتے ہوئے ایک ہی سانس میں 7بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط پڑھ کر دم کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! زہر کا اثر ختم ہو جائے گا۔([1])  اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔



[1]...بیمار عابد، صفحہ:26۔