Book Name:Apni Jan Par Zulm
یہاں ایک بات یاد رکھئے! نیکی کے ذریعے جو گُنَاہ مٹتے ہیں، وہ صرف صغیرہ گُنَاہ ہیں۔ کبیرہ گُنَاہ (مثلاً نماز قضا کرنا، شراب پینا، کسی کو ناحق تکلیف دینا وغیرہ) ایسے گُنَاہوں سے باقاعدہ تَوْبَہ کرنا ہی ضروری ہے اور جن گُنَاہوں کا اِزالہ ضروری ہو، وہ بھی لازِم ہے۔ مثلاً *نماز چھوڑی تو اَب تَوْبَہ کے ساتھ ساتھ اُس کی قضا بھی پڑھنی پڑے گی *کسی کو ناحق تکلیف پہنچائی تو تَوْبَہ کے ساتھ ساتھ اُس سے معافی بھی مانگنی ہو گی۔
اللہ پاک ہمیں گُنَاہوں سے بچنے اور سچّی توبہ کرتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! نماز اسلام کا دوسرا ستون اور اسلام کی اعلیٰ ترین عبادت ہے اس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے نمازوں کے اوقات کی معلومات پر مشتمل ایک ایپلی کیشن بنام اوقات ُالصلاۃ (Prayer Times) لانچ کی ہے، یہ ایپلی کیشن اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تحقیق پر مبنی ہے اس ایپلی کیشن میں* پانچوں نمازوں کے روزانہ اور ماہانہ اوقات *تلاوت قرآنِ پاک اور تفسیرِ قرآن *تجوید و قراءت *عقائد و معمولات اہل سنت کے بارے میں اہم سوالات کے جوابات کے آپشنز موجود ہیں *6 مختلف زبانوں میں اس ایپلی کیشن کو دیکھا جا سکتا ہے*دنیا بھر کے کئی مقامات کے اَوقات اور سمتِ قبلہ معلوم کرنے * قضا نمازوں کا