Apni Jan Par Zulm

Book Name:Apni Jan Par Zulm

رکھا ہے۔ ہم اِنسان ہیں، مٹی سے بنے ہیں، بُھول چُوک کر ہی بیٹھتے ہیں، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ باربار تَوْبَہ کی عادت بنائیں ۔ اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ اِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ (پارہ:16،طہ:82)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور بیشک میں اُس آدمی کو بہت بخشنے والا ہوں جس نے تَوْبَہ کی۔

 معلوم ہوا؛ جو تَوْبَہ کرتا ہے، اُس کے گُنَاہ بخشے جاتے ہیں۔ لہٰذا  اپنی عادَت بنائیے! جُونہی کوئی گُنَاہ ہو جائے، فورًا توبہ کی طرف بڑھیں۔

بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم سے گُنَاہ تو ہو جاتا ہے مگر ہمیں ہی معلوم نہیں ہوتا کہ گُنَاہ ہو گیا ہے، اِس لئے مُسْتَقل طَور پر تَوْبَہ کرتے رہنے کی عادَت بنا لینی چاہئے۔ اگر ہم ایک کوشش کریں، روزانہ رات کو 2 رکعت نماز صَلٰوۃ ُالتَّوْبَہ پڑھیں اور اللہ پاک سے اپنے سارے گُنَاہوں کی ہی مُعَافِی مانگ لیا کریں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! تَائِبِیْن (یعنی تَوْبَہ کرنے والوں) میں شُمار آجائے گا۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

 

اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ (پارہ:2، البقرۃ:222)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: بیشک اللہ بہت توبہ کرنے والوں سے محبّت  فرماتا ہے۔

نمازِ تِوْبَہ کا طریقہ

نمازِ توبہ کیسے پڑھنی ہے؟ بہت آسان ہے۔ عمومًا جس طرح نفل پڑھے جاتے ہیں، ایسے ہی رات کو یا دِن میں مکروہ وقت کے عِلاوہ کسی بھی وقت 2رکعت نفل پڑھیں، نیت کریں: 2رکعت نمازِ توبہ۔ اِس نیت کے ساتھ 2رکعتیں پڑھ کر، سلام پھیرنے کے بعد  اللہ پاک کی بارگاہ میں اپنے تمام گُنَاہوں کی مُعَافِی مانگ لیں بلکہ زیادہ بہتر یہ ہے کہ سَر سجدے