Book Name:Apni Jan Par Zulm
جائزہ لینےاور ان کی ادائیگی میں مُعَاوِن و مددگار ہے*جماعت کے دوران آٹو موبائل سائلنٹ رکھنے کا آپشن موجود ہے،جس میں جماعت کا وقت درج کر کے موبائل کو آٹو سائلنٹ پر لگایا جا سکتا ہے *ہجری کیلنڈر اور اِسلامی اَیام کے بارے میں معلومات*اَذکارِ نماز اور روحانی علاج کا آپشن بھی موجود ہے،اَذکار کو پڑھنے کے لئے تسبیح کاؤنٹر بھی موجود ہے *نماز کے اَحکام اور اِسلامی پوسٹیں *حنفی اور شافعی اوقاتُ الصلاۃ کا آپشن بھی دیا گیا ہے*ہر نماز کے ابتدائے وقت اور انتہائے وقت کے نوٹیفیکشنز (Notifications) مل سکتے ہیں *آپ کسی بھی جگہ کو پسندیدہ سیٹ کر سکتے ہیں اور انٹرنیٹ کے بغیر بھی اسے دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں * اچھی چھی نیتوں کے ساتھ ایپلی کیشن خود بھی استعمال کریں اور اپنے دوستوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر بھی کر یں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: فرض اور نفل روزوں کی نیّت نِصْفُ النہار تک کر سکتے ہیں ۔
وضاحت: الحمد للہ! شعبان کا مہینا جاری ہے، خُوش نصیب حضرات اِس مہینے میں نفل روزے رکھتے ہیں، عنقریب اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! رمضان بھی تشریف لانے والا ہے، بعض دفعہ ایسا ہو جاتا ہے کہ روزہ تو ہم نے رکھنا تھا مگر آنکھ اُس وقت کھلی، جب سحری کا وقت ختم ہو چکا تھا، اس صُورت میں پریشانی ہو جاتی ہے، مسئلہ ذِہن میں بٹھا لیجئے!