Aj Le Un Ki Panah

Book Name:Aj Le Un Ki Panah

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْمُ وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْمُ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:بیشک اِیمان والوں نیز یہودیوں اور عیسائیوں اور ستاروں کی پُوجا کرنے والوں میں سے جو بھی سچے دِل سے اللہ پر اور آخرت کے دِن پر ایمان لے آئیں اور نیک کام کریں تو اُن کا ثواب اُن کے ربّ کے پاس ہے اور اُن پر نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بنی اسرائیل جو حضرت یعقوب  عَلَیْہِ السَّلَام  کی اَوْلاد ہیں، رَبِّ کریم نے انہیں عُروج بخشا، انہیں عزّت و کرامت سے نوازا، اِن پر اِنعامات ہی اِنعامات فرمائے، یہاں تک فرما دیا کہ

وَ اَنِّیْ فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ(۴۷) (پارہ:1، البقرۃ:47)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور یہ کہ میں نے تمہیں اس سارے زمانے پر فضیلت عطا فرمائی۔

یہ کیسا عظیم اِنْعَام تھا کہ اُنہیں اُن کے زمانے کی تمام قوموں پر فضیلت اور بُزُرْگی عطا فرما دی گئی مگر بنی اسرائیل کا کردار بُرا تھا، اُنہوں نے نافرمانیوں پر نافرمانیاں کیں *اللہ پاک نے اُنہیں فرعون سے نَجات بخشی، اُنہوں نے ناشکری کی *اللہ پاک نے اُنہیں تَوْرات عطا فرمائی، اُنہوں نے اس پر عَمَل نہ کیا *اُن کے لئے آسمانی کھانا یعنی مَنْ و سَلْویٰ اُتارا گیا، یہ ناشکری کر گئے، غرض ہزار طرح کے اِنعامات عطا ہوئے مگر یہ ناشکری پر ناشکری ہی کرتے گئے، اُنہوں نے اَنبیائے کرام  علیہم السَّلَام  کو شہید کیا، اللہ پاک کی خُوب