Book Name:Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai
یہ بھی حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کی شان کا بیان ہے، اِس سے پتا چلا کہ مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ نماز قائِم کرنے والے یعنی نماز کے آداب کا خیال رکھتے ہوئے، اللہ پاک کی یاد میں مَحْو ہو کر نماز پڑھنے والے ہیں۔
ایک مرتبہ کا ذِکْر ہے، حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کی پنڈلی مبارَک میں تِیر لگ گیا، اسے نکالنے کی بہت کوشش کی گئی مگر تِیر نہ نکل سکا، اس پر امام حَسَن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ نے کہا: آپ جب نماز پڑھ رہے ہوں، اس وقت (اللہ پاک کی یاد میں مَحْوِیَّت کے سبب آپ کا جسمِ پاک بہت نرم و نازُک ہو جائے گا، لہٰذا تب) یہ تِیر نکال لیا جائے۔ ماہِر طبیبوں نے ایسا ہی کیا، جب آپ رَضِیَ اللہُ عنہ نماز میں مَصْرُوف ہوئے تو آپ کی پنڈلی مبارَک سے تِیر بآسانی کھینچ لیا گیا، جب آپ نے سلام پھیرا تو عرض کیا گیا: عالی جاہ! نماز دُہرا لیجئے! آپ کی پنڈلی سے خُون بہہ رہا ہے۔ آپ نے حیرانی سے کہا: یہ کیسے ہوا...؟ مجھے تو اس کی خبر ہی نہ ہو سکی۔([1])
دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دِل کو عجب چیز ہے لذّتِ آشنائی([2])
اللہ پاک ہمیں بھی نمازوں میں ایسی لذّت نصیب فرمائے۔
پُوری تَوَجُّہ کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت
حدیثِ پاک میں ہے: جس مسلمان پر فرض نماز کا وقت آئے اور وہ اچھی طرح وضو کر کے پوری توجہ کے ساتھ نماز پڑھے اور درست طریقے سے رکوع کرے تو وہ نماز اس