Book Name:Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai
سویرا کریں اور 2 فرشتے نہ اُتریں جن میں سے ایک کہتا ہے:الٰہی!سخی کو زیادہ اچھا عوض دے اور دوسرا کہتا ہے:الٰہی! کنجوس کو بربادکر دے۔([1])
اس حدیث کی شرح میں حکیمُ الْامّت، مفتی اَحْمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: یعنی سخی کے لئے دُعا اور کنجوس کے لئے بد دُعا روزانہ فرشتوں کے منہ سے نکلتی ہے جو یقیناً قبول ہے۔([2])
آدمی اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا
حضرت عُقْبَہ بن عامِر رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہ مدینہ، قرار قلب و سینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:ہر شخص (بروز قیامت) اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا يہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ فرما ديا جائے۔([3])
حضرت یزید بن اَبُو حبیب رحمۃُ اللہِ علیہ سے مروِی ہے کہ حضرت مَرْثَد بن اَبُو عبد اللہ رحمۃُ اللہِ علیہ اہلِ مِصْر میں سے وہ پہلے شخص تھے جو شام کے وقت مسجد میں جایا کرتے تھے۔ راوی فرماتے ہيں کہ میں آپ کو جب بھی مسجد جاتے دیکھتا تو آپ کے ہاتھ میں صدقہ کرنے کے لئے پيسے يا روٹی وغیرہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا تھا۔ایک مرتبہ میں نے انہیں دیکھا: ہاتھ میں پیاز لئے جا رہے تھے۔ میں نے عرض کیا:اے اَبُو الخیر!یہ پیاز آپ کے کپڑوں کو بدبودار کر دے گا۔ فرمایا: اے اَبُو حبيب کے بیٹے!میرے پاس صدقہ کرنے کے لئے گھر