Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai

Book Name:Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai

چار درہم صدقہ کر دئیے!

روایات میں ہے: ایک مرتبہ حضرت مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کے پاس 4دِرْہم تھے، آپ نے یہ چاروں کے 4دِرْہم راہِ خُدا میں صدقہ کر دئیے! اس کا اندازہ یُوں اپنایا کہ ایک دِرْہم دِن کے وقت صدقہ کیا، ایک رات کے وقت، ایک دِرْہَم چُھپا کر صدقہ کیا اور ایک لوگوں کے سامنے صدقہ کیا۔ یعنی صدقہ کرنےکے جتنے انداز بن سکتے تھے، آپ نے سارے اپنا لئے۔ اللہ پاک کو آپ کی یہ ادا پسند آئی، چنانچہ اس پر یہ آیتِ کریمہ اُتری:([1])

اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ بِالَّیْلِ وَ النَّهَارِ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً فَلَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْۚ-وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَؔ(۲۷۴) (پارہ:3،ا لبقرۃ:274)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:وہ لوگ جو رات میں اور دن میں، پُوشیدہ اور اعلانیہ اپنے مال خیرات کرتے ہیں اُن کے لئے اُن کا اجر اُن کے ربّ کے پاس ہے ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کا صدقہ...!! کاش! ہمیں بھی راہِ خُدا میں صدقہ و خیرات کرنے کی توفیق نصیب ہو جائے، کاش! اس میں اِخْلاص بھی مِل جائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صدقہ کرنے سے فرشتوں کی دُعائیں ملتی ہیں

صحابئ رسول حضرت اَبُو ہریرہ  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے رِوَایت ہے،فرماتے ہیں:اللہ پاک کے آخری نبی ،رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا:ایسا کوئی دِن نہیں جس میں بندے


 

 



[1]... تفسیر قرطبی، پارہ:3، سورۂ بقرۃ، زیرِ آیت:274، جلد:2، جز:3، صفحہ:226۔