Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai

Book Name:Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai

جیب میں ڈالا، جلدی جلدی وُضُو کیا، پھر جیسے تیسے نماز پڑھی، مسجد سے نکلے تو موبائل پھر ہاتھ میں...!! یا پِھر اِدھر اُدھر کی سینکڑوں سوچیں دماغ میں لے کر مسجد پہنچتے ہیں، انہیں سوچوں سمیت ہی نماز شروع کر لیتے ہیں۔

اگر ہم تھوڑا سا ٹائِم لگائیں، نماز شروع کرنے سے پہلے صِرْف 2منٹ کے لئے پُرسکون ہو کر بیٹھ جائیں، آنکھیں بند کریں، قبر و آخرت کا، حشر، پُل صراط، میزان وغیرہ کا تَصَوُّر باندھیں، اللہ پاک کے حُضُور حاضِری کو سوچیں، یہ کرنے سے ہمارے دِماغ سے اِدھر اُدھر کی سوچیں ختم ہو جائیں گی، اب ان خیالات کے ساتھ جب ہم نماز شروع کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نماز کا سُرُوْر ہی جُدا قسم کا ہو گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(3):مولیٰ علی کی سخاوتیں

پیارے اسلامی بھائیو! آیتِ کریمہ میں مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کی تیسری شان بیان ہوئی:

وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ رٰكِعُوْنَ(۵۵) (پارہ:6،المائدۃ:55)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ کے حضور جھکے ہوئے ہیں۔

اس سےپتا چلا؛ مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  بہت سخی، خُوب صدقہ و خیرات کرنے والے ہیں۔ خیال رہے! مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  پر کبھی زکوٰۃ فرض نہیں ہوئی، آپ نے ساری زندگی زُہْد (یعنی دُنیا سے بےرغبتی) کے ساتھ گزاری۔ لہٰذا اِس آیتِ کریمہ میں لفظِ زکوٰۃ سے مراد صدقہ ہے، چاہے فرض ہو یا نفل ہو۔([1])  

 


 

 



[1]...تفسیر قرطبی، پارہ:6، سورۂ مائدۃ، زیرِ آیت:55، جلد:3، جز:6، صفحہ:111۔