Book Name:Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai
پُورے عشرے کا اِعتکاف نہ کر پائیں تو نفل اِعتکاف ہی کر لیجئے! مثلاً؛ دِن میں اپنے ضروری کام کر لیجئے! رات مسجد میں آ کر اعتکاف والوں کے ساتھ گزارئیے! اِس سے بھی اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں مِل جائیں گی۔ اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو اللہ پاک کی رضا و خُوشنُودِی کے لئے ایک دِن کا اعتکاف کرے گا اللہ پاک اُس کے اور جہنّم کے درمیان 3خندقیں(Trenches) حائِل کر دے گا، ہر خندق کی مَسَافت (یعنی دُوری) مَشْرِقْ(East) ومَغْرِب (West)کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔([1])
میٹھے آقا کریں گے کرم کی نظر دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
مرضِ عِصْیاں سے چُھٹکارا چاہو اگر دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
فضلِ ربّ سے گناہوں کی کالَک دُھلے دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
نیکیوں کا تمھیں خُوب جذبہ ملے دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! 21 رمضان شریف، مُسلمانوں کے چوتھے خلیفہ، مَوْلٰی الْمُسْلِمین (یعنی مسلمانوں کے مولیٰ)، فاتِحِ خیبر، بابِ مدینۃُ الْعِلْم، حضرت علیُ المرتضیٰ، شیرِ