Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai

Book Name:Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai

بُرْہانی میں ہے: عملِ قلیل سے نماز نہیں ٹوٹتی۔([1])  

پیارے اسلامی بھائیو! اِس آیتِ کریمہ میں مَولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کی کئی شانیں بیان ہوئی ہیں:

(1):مَولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  مَحْبُوب و مددگار ہیں

پہلے نمبر پر دیکھئے! اِس آیت میں حضرت مَولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کو وَلِیْ کہا گیا۔([2]) ارشاد ہوا:

اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ (پارہ:6، المائدۃ:55)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:تمہارے دوست صِرف۔

لفظِ وَلِیْ کے کئی معانی ہیں، مگر عُلَمائے کرام   رحمۃُ اللہِ علیہ م  فرماتےہیں: اِس آیت میں لفظِ وَلِیْ کے 2 ہی معنیٰ مُراد لئے جا سکتے ہیں: (1):مددگار (2):مَحْبُوب، پیارا، دوست۔([3]) اِس لحاظ سے آیتِ کریمہ کا معنیٰ بنے گا: اے ایمان والو...!! اللہ پاک، اس کے پیارے رسول  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  اور نماز قائِم کرنے والے،زکوٰۃ دینے والے،رکوع کرنے والے نیک سیرت، کامِل مسلمان بالخصوص حضرت مَوْلیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  تمہارے مَحْبُوب بھی ہیں اور تمہارے مدد گار بھی ہیں۔

مولیٰ علی سے انوکھی محبّت

مَوْلیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کے دَورِخِلافت کی بات ہے، ایک حبشی غُلام تھا، جو مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے بےپناہ محبّت کیا کرتا تھا، شامتِ اَعمال سے اس نے ایک مرتبہ چوری کرلی۔ لوگوں نے اُسے پکڑا اَور دربارِ خِلافت میں پیش کر دیا، غُلام اگرچہ غلطی کر بیٹھا تھا،


 

 



[1]...ردالمحتار علي الدرالمختار، كتاب الصلاة، مطلب في الکراہیۃ التحریمۃ والتنزیہۃ، جلد:2، صفحہ:490۔

[2]...تفسیر طبری، پارہ:6، سورۂ مائدۃ، زیرِ آیت:55، جلد:4، صفحہ:629، رقم:12219 خلاصۃً۔

[3]...تفسیر کبیر، پارہ:6، المائدۃ، زیر آیت:55، جلد:4، صفحہ:383۔