Book Name:Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai
خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ کا یَومِ شہادت ہے۔([1])
علیُ الْمُرْتَضیٰ شیرِ خُدا ہیں کہ اُن سے خوش حبیبِ کبریا ہیں
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ، مَوْلیٰ علی مشکل کشا رَضِیَ اللہُ عنہ کی شان بہت بلند ہے، آپ کے فضائِل بےحد و بے شُمار ہیں۔ حدیثِ پاک میں یہاں تک آپ کی شان بیان ہوئی کہ اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اَلنَّظْرُ اِلیٰ وَجْہِ عَلِیٍّ عِبَادَۃٌ علی کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ!کیسی عظیم شان ہے۔ عُلَما فرماتے ہیں: یہ حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کی خصوصی فضیلت ہے۔([3])
حضرت اَبُوبکر صِدِّیْق رَضِیَ اللہُ عنہ کا عمل مبارک
مسلمانوں کے پہلے خلیفہ، حضرت اَبُوبکر صِدِّیْق رَضِیَ اللہُ عنہ کی عادَتِ مُبارکہ تھی کہ آپ حضرت علیُ المرتضی رَضِیَ اللہُ عنہ کو ٹِکْٹِکی باندھ کر دیکھا کرتے تھے۔ اِس کی وجہ پُوچھی گئی تو فرمایا: میں نے اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سُنا ہے کہ بےشک علی کے چہرے کو دیکھنا عِبادت ہے۔ ([4])
اب یہ والی عِبَادت (کہ حضرت علی کو دیکھنا عبادت ہے یہ تو) صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان نے کی یا خُوش نصیب تابعین کو نصیب ہوئی، ہمارے نصیب میں یہ سَعَادت کہاں ہے...! کاش!
[1]...معرفۃ الصحابہ، معرفۃ نسبۃ علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ، جلد:1، جز:1، صفحہ:100۔
[2] ...مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب النظرالی علی عبادۃ،جلد:4،صفحہ :118،حدیث:4737۔
[3] ...مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب النظرالی علی عبادۃ،جلد:4،صفحہ :118،حدیث:4737۔
[4] ... المجالسۃ و جواہر العلم،جزء السادس و العشرون،جلد:3،صفحہ:269 ،رقم:3596۔