Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai

Book Name:Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai

حضرت مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کرم فرما دیں، خواب میں ہی تشریف لے آئیں اور ہم گُنَاہ گاروں کو دِیْدار کا جام پینا نصیب ہو جائے۔

شَبَّرو شبِّیر کے بابا مجھlے دِیدار ہو                             خواب میں اب آپکا مَولیٰ علی مشکل کُشا([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

آیتِ کریمہ کی مختصر وضاحت

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے اِبتدا میں پارہ 6، سُورۂ مائدہ کی آیت:55 سُننے کی سعادت حاصِل کی، اِس آیتِ کریمہ میں مَولیٰ علی شیرِ خُدا  رَضِیَ اللہُ عنہ  کی شانوں کا بیان ہے، منقول ہے: ایک مرتبہ آپ  رَضِیَ اللہُ عنہ  نوافِل ادا فرما رہے تھے کہ اتنے میں ایک غریب شخص آیا،   وہ محتاج تھا، کچھ مدد چاہتا تھا، حضرت مَولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  نے سیدھے ہاتھ کی چھوٹی اُنگلی میں اَنگوٹھی(Ring) پہن رکھی تھی، آپ اس وقت حالتِ رکوع میں تھے، اسی وقت اس سُوالی کو اِشارہ فرمایا تو اس نے وہ انگوٹھی آپ کے ہاتھ سے نکال لی۔

پیارے مَحْبُوب  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  یہ منظر دیکھ رہے تھے، آپ  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے مَولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کے اس اَندازِ سخاوت سے خُوش ہو کر کہا: اے اللہ پاک! حضرت مُوسیٰ  علیہ السَّلام  نے دُعا کی تھی کہ اُن کے بھائی ہارون  علیہ السَّلام  کو اُن کا وزیر بنا دیا جائے، اے اللہ پاک! میں دُعا کرتا ہوں کہ میرے اَہْلِ بیت میں سے علی کو میرا وزیر بنا دے۔

حضرت اَبُوذر غفاری  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں: خُدا کی قسم! ابھی مَحْبُوبِ ذیشان  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے اَلفاظ پُورے بھی نہ ہوئے تھے کہ حضرت جبریل امین  علیہ السَّلام  وحی لے


 

 



[1]...وسائلِ بخشش،صفحہ:523۔