Book Name:Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai
مسئلہ: قَے (اُلٹی)آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
وضاحت: عوام میں مشہور ہے کہ اُلٹی آنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ یہ ایک عوامی غلط فہمی ہے، یاد رکھئے! روزہ میں خود بخود کتنی ہی قَے ( اُلٹی ) ہو جائے، اِس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔اُلٹی کے سبب روزہ ٹوٹنے کی 2صورتیں: ہاں! اُلٹی آنے کی کچھ خاص صُورتیں ہیں جن میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے، مثلاً *قَے (یعنی الٹی) مُنہ بھر آئی، اگر اس میں سے ایک چنے کے برابر بھی واپس نگل لیا تَو روزہ ٹوٹ جائے گااور ایک چنے سے کم ہو تَو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔([1]) *یونہی اگر الٹی اپنے آپ نہیں آئی ہے بلکہ خُود سے جان بُوجھ کر کی، اب وہ مُنہ بھر کر آئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا جبکہ روزہ دار ہونا یاد بھی ہو *اسی طرح بعض اَوْقات کھٹی ڈکاریں آتی ہیں، ان سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا *کبھی کبھی کھٹا پانی حلق تک آ کر واپس لوٹ جاتا ہے، اس سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔ روزے اور اعتکاف وغیرہ کے فضائِل، آداب اور اَحْکام و مسائِل کی تفصیلی معلومات کے لئے امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب فیضانِ رمضان پڑھ لیجئے!اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
روحانی علاج(وظیفہ)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط
ہر نماز کے بعد 3بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط پڑھ کر اُنگلی پر دم کر کے اپنی آنکھوں