Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai

Book Name:Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai

آخری عشرہ تشریف لاتا تو عبَادت پر خُوب کمر بستہ ہو جایا کرتے تھے۔([1])

ہمیں بھی چاہئے کہ اِن آخری اَیّام کو غنیمت جانیں، اِن میں خُوب عِبَادت و ریاضت پر کمر بستہ ہو جائیں، اچھا تو یہی ہے کہ آخری عشرے کا اِعْتکاف کر لیں، مسجد میں پڑے رہیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گُنَاہوں سے بھی بچے رہیں گے اور نیکیوں کا میٹر(meter) بھی چلتا رہے گا۔ زیادہ اچھا یہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اِجتماعی اِعتکاف میں شرکت کر لیں، اَلحمدُ لِلّٰہ! *اجتماعی اعتکاف کا پُورا جدول بنا ہوتا ہے *مُعَلِّم(سِکھانے والے)موجود ہوتے ہیں*عِلْمِ دِین سیکھنے سکھانے کا سلسلہ بھی ہوتا ہے *عِبادات بھی ہوتی ہیں اور *اعتکاف کے دِن کیسے گزارنے ہیں؟ زیادہ سے زیادہ نیکیاں کیسے کمانی ہیں؟ لمحہ لمحہ اُس کی راہنمائی بھی ہوتی رہتی ہے۔

اعتکاف کے فضائل

*مسلمانوں کی امی جان، حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللہُ عنہ ا سے روایت ہے: مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَّ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ جِس نے اِیمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اُس کے پچھلے گُناہ بخش دئیے جائیں گے۔([2]) *ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: جس نے رمضان شریف میں 10 دِن کا اِعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عُمرے کئے۔([3])


 

 



[1]...مسلم، کتاب الاعتکاف، باب الاجتہاد فی العشر الاوخر من شہر رمضان،صفحہ:429، حدیث:1174۔

[2]...جامع صغیر، صفحہ:516، حدیث:8480۔

[3]...جامع صغیر، صفحہ:516، حدیث:8479۔