Book Name:Mola Ali Ko Dekhna Ibadat Hai
قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ رٰكِعُوْنَ(۵۵) (پارہ:6، المائدۃ:55)
صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:تمہارےدوست صرف اللہ اور اُس کا رسول اور اِیمان والے ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ کے حُضور جُھکے ہوئے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! رَمضان شریف کا مُقدَّس مہینا جاری ہے، برکتوں، رحمتوں، بخششوں بھرا سَماں ہے، آہ! عنقریب ماہِ رمضان رُخصت ہو گا اور ماحول سُونا سُونا ہو جائے گا۔
ہر گھڑی رحمت بھری ہے ہر طرف ہیں برکتیں
ماہِ رَمضاں رحمتوں اور برکتوں کی کان ہے
کم ہوا زورِ گنہ اور مسجدیں آباد ہیں
ماہِ رَمضانُ المبارَک کا یہ سب فَیضان ہے([1])
اَلحمدُ لِلّٰہ! ابھی دِن باقی ہیں، جہنّم سے آزادی کا آخری عشرہ ہمارے پاس موجود ہے، اِس عشرے میں تو بطورِ خاص عِبَادت پر کمر بستہ ہو جانا چاہئے، مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتی ہیں: ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصطفےٰ صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ماہِ رمضان کے اِبتدائی 20 دِن عِبَادت بھی فرماتے، آرام بھی کیا کرتے، پِھر جب