Book Name:Quran Karim Ki 3 Shanain
ساری زندگی پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت بلکہ پہلی صف میں ادا کرتے رہیں گے۔
دیدارِ حَق دِکھائے گی اے بھائیو! نماز جنّت تمہیں دِلائے گی اے بھائیو! نماز
دربارِ مُصْطفےٰ میں تمہیں لے کے جائے گی خالِق سے بَخْشوائے گی اے بھائیو! نماز
جنَّت میں نَرْم نَرْم بچھونوں کے تَخْت پر آرام سے سُلائے گی اے بھائیو! نماز
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اسی طرح کنجوسی جو ہے، یہ بھی شیطان کا ایک دروازہ ہے، لہٰذا فیضانِ قرآن پانے کے لئے کنجوسی سے بھی بچنا ہے، زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات کی عادت بنانی ہے، جن پر تو زکوٰۃ فرض ہو، ان پر تو لازِم ہے کہ زکوٰۃ ادا کریں اور حساب لگا کر بلکہ عاشقِ رسول مفتی صاحِب سے حِساب لگوا کر پُوری پُوری زکوٰۃ ادا کریں۔ زکوٰۃ میں ایک روپے کی بھی کمی کرنا، گُنَاہ کا کام ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نفل صدقہ و خیرات کی بھی عادت بنائیے! بالخصوص عیدُ الفطر آ رہی ہے، صدقۂ فطر ہر مسلمان آزاد مالکِ نصاب پر جس کا نصاب حاجتِ اَصْلِیہ سے فارغ ہو واجب ہے۔ ([1]) اللہ پاک فرماتا ہے:
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ(۱۴) (پارہ:30، الاعلیٰ:14)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:بیشک جس نے خود کو پاک کر لیا وہ کامیاب ہوگا۔
تفسیر خزائنُ العرفان میں ہے: اِس آیت میں تَزَكّٰى سے مُراد صدقۂ فِطر دینا ہے۔([2]) یعنی جو بندہ عِیْدُ الْفطر کے موقع پر صدقۂ فِطْر دے کر غریبوں کو عِیْد کی خوشیاں منانے کا