Book Name:Quran Karim Ki 3 Shanain
موقع فراہَم کرتا ہے ، اس کا دِل ستھرا ہو جاتا ہے اور وہ فلاح و کامیابی تک پہنچ جاتا ہے۔
فطرے کی ادائیگی کے 4طریقے
صدقۂ فِطْر کی مقدار کے4 اعتبار ہیں : (1):کِشمِش (2):کھجور (3):جَو شریف یا اُس کا آٹا (4):گندم یا اُس کا آٹا *کِشْمِشْ کے اعتبار سے صدقۂ فِطْر ادا کرنا ہو تو اس کی اس سال(2025ء میں) پاکستان میں مقدار 6ہزار روپے فی کَس ہے *کھجور کے اعتبار سے 2400 روپے *عَجْوہ کھجور کے اعتبار سے19 ہزار روپے *جَو شریف کے اعتبارسے 700 روپے اور* گندم کے اعتبار سے 240روپے۔
صدقۂ فِطْر کی ادائیگی میں اپنی حیثیت کا لحاظ رکھنا چاہئے ، جسے اللہ پاک نے مال و دولت سے نوازا ہے ، اُسے چاہئے کہ کشمش کے اعتبار سے صدقۂ فطر ادا کرے ، جو یہ نہ کرسکتا ہو تو کھجور کے اعتبار سے 2400روپے فی کَس ادائیگی کرے ، جو اتنی طاقت نہ رکھتا ہو ، وہ جَو شریف کے اعتبار سے 700روپے فی کَس اور جو اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو ، وہ گندم کے اعتبار سے 240روپے فی کَس کے حساب سے ادائیگی کرے۔ جتناگُڑْ ڈالیں گے، اتنا میٹھا ہو گا یعنی راہِ خُدا میں جتنا زیادہ خرچ کریں گے ، اتنا ہی ثواب ملے گا اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! زیادہ برکتیں نصیب ہوں گی۔
پیارے اسلامی بھائیو! آپ کی اپنی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی، اس وقت 80 سے زائد شعبہ جات میں دین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔اَلحمدُ لِلّٰہ! *ہزاروں مدارس و جامعات قائم ہو چکے ہیں جن میں لاکھوں طلبا و طالبات دینی تعلیم حاصِل کر رہے ہیں