Quran Karim Ki 3 Shanain

Book Name:Quran Karim Ki 3 Shanain

(القرآن الکریم)۔ اس موبائل ایپلی کیشن میں *مکمل قرآنِ پاک پڑھنے *اور مختلف قاریوں کی آواز میں قُرآنِ کریم سُننے کی سہولت موجود ہے *اِس کے ساتھ ساتھ کسی مخصوص سُورۃ یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے،خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: پیشہ ور بھکاریوں کو فطرانہ اور زکوٰۃ دینے سے ادائیگی نہ ہوگی۔

وضاحت: اَلحمدُ لِلّٰہ! رمضان شریف کے مبارک لمحات ہیں، بعض خوش نصیب رمضان شریف میں ہی فطرانہ ادا کر دیتے ہیں اور بعض عید والے دن عید کی نماز سے پہلے ادا کرتے ہیں، یاد رکھئے! فطرانہ اور زکوٰۃ اس شخص کو دے سکتے ہیں جو سید یا ہاشمی نہیں ہے اور شرعی فقیر بھی ہے یعنی اس کی ملکیت میں قرض اور حاجتِ اصلیہ نکال کر  ساڑھے 7تولے سونا یا ساڑھے 52 تولے چاندی یا اِس کی مالیت کے برابر کسی قسم کا زائد سامان یا رقم موجود نہیں ہے،لہٰذا اَگر کسی نے غور و فکر کیے بغیر ایسے شخص کو اپنی زکوٰۃ یا فطرانہ دیا جو شرعی فقیر نہیں تو اس کی زکوٰۃ اور فطرہ ادا نہیں ہوگا۔([1]) جیسے کہ آج کل دیکھا


 

 



[1]...الدرالمختار، کتاب الزکاۃ، باب المصرف، صفحہ:138 خلاصۃً۔