Book Name:Quran Karim Ki 3 Shanain
میں موجود ہے مگر اَلْماری میں رکھا ہے، جب گھر میں کوئی مشکل آجائے، تنگدستی آجائے یا کسی کا انتقال ہو جائے تب تِلاوت کرلی جاتی ہے، بلکہ ایسا بھی جن گھروں میں ہوتا ہووہ خوش نصیب ہیں، ورنہ اب تو مدرسے سے بچے بُلا کر اُن سے قرآن خوانی کروا لی جاتی ہے، خُود پِھر بھی تِلاوت نہیں ہوتی۔ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے، ہمیں تِلاوت کا معمول بنانا چاہئے۔
حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما فرماتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضِر ہوا اَور عرض کیا: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! اَفْضَل عَمَل کون سا ہے؟ فرمایا: تم پر لازِم ہے کہ حال مُرْتحِلْ (یعنی منزل پر پہنچ کر پھر سَفَر شروع کر دینے والے) بَن جاؤ! اُس نے عرض کیا: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! حالّ مُرْتَحِل کیا ہے؟ فرمایا: وہ صاحِبِ قرآن ہے جو قرآنِ کریم کو ابتدا سے پڑھنا شروع کرتا ہے اور آخر تک پہنچ جاتا ہے، جب قرآنِ کریم مکمل کر لیتا ہے تو دوبارہ ابتدا سے شروع کرتا ہے، جب بھی وہ اپنی منزل پر پہنچتا ہے، دوبارہ سَفَر شروع کر دیتا ہے۔([1]) اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
قرآنِ کریم کی برکتیں پانے کا طریقہ
پیارے اسلامی بھائیو! ویسے تو قرآنِ کریم ساری اِنْسانیت کے لئے ہدایت و رحمت ہے، البتہ اِس سے فائدہ صِرْف مسلمان ہی اُٹھا پاتے ہیں، ظاہِر ہے غیر مسلم جب اسے مانتے ہی نہیں تو فائدہ کیسے اُٹھائیں گے؟ پِھر مسلمانوں میں بھی قرآنِ کریم سے زیادہ سے