Quran Karim Ki 3 Shanain

Book Name:Quran Karim Ki 3 Shanain

یہ گیا ہے کہ سڑک،بازار، گلی محلوں اور ٹریفک سگنلز وغیرہ پر کھڑے افراد کو ہی اپنی زکوٰۃ اور فطرانہ دے دیتے ہیں، جبکہ وہ حقدار ہی نہیں ہوتے۔ اب چاہئے کہ زکوٰۃ اور فطرانہ دینے سے پہلے خوب غور و فکر کرلی جائے کہ وہ حق دار ہے یا نہیں۔ روزے اور فطرہ دینے وغیرہ کے فضائِل، آداب اور اَحْکام و مسائِل کی تفصیلی معلومات کے لئے امیر اہلسنت  دَامَت بَرَکاتُہمُ العالیہ  کی کتاب فیضانِ رمضان پڑھ لیجئے!اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

روحانی علاج(وظیفہ)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط

ہر چیز کھانے سے پہلے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط پڑھ لینے کا عادی اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!نظر بد سے محفوظ رہے گا۔([1]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔



[1]...بیمار عابد، صفحہ:35۔