Book Name:Quran Karim Ki 3 Shanain
ہے، اس پر رحمتیں چھما چھم بَرَسْنا شروع ہو جاتی ہیں، جیسے جیسے پڑھتا جاتا ہے، نیکیوں کا ذخیرہ پڑھتا چلا جاتا ہے۔
کِتَابوں کا انتخاب کیسے کریں...؟
پیارے اسلامی بھائیو! ہم بھی بہت کچھ پڑھ رہے ہوتے ہیں، آج کل تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہر شخص ہی کچھ نہ کچھ ضرور پڑھ رہا ہوتا ہے، جو کتابیں نہیں پڑھتے،و ہ فیس بُک کی پوسٹیں پڑھتے ہیں، یُو ٹیوب وغیرہ پر ویڈیوز دیکھ کر کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں، انسٹا گرام، واٹس ایپ وغیرہ پر کچھ نہ کچھ پڑھ رہے ہوتے ہیں، غرض؛ سب ہی کسی نہ کسی طرح سے پڑھنے، سُننے میں لگے ہوتے ہیں۔
اس مقام پر نضر بن حارِث اور قرآنِ کریم کے درمیان تقابُل کر کے یہ ہمیں سبق دے دیا گیا کہ جب بھی کچھ پڑھنا ہو، اس میں 3چیزیں لازمی دیکھا کرو! (1):اسے پڑھ کر ہدایت ملے تو پڑھ لو، فضولیات پر مبنی ہو تو بچ جاؤ! (2):جو پڑھ رہے ہو، اسے پڑھ کر حکمت و نصیحت ملتی ہو تو پڑھ لو! اگر اسے پڑھ کر گمراہی آتی ہو، بندہ نیکی سے دُور ہوتا ہو تو بچ جاؤ! (3):اگر اسے پڑھ کر ثواب ملنے کی اُمِّید ہو تو پڑھ لو، اگر ثواب کی اُمِّید نہ ہو تو بچ جاؤ...!!
یہ سمجھ لیجئے کہ ایک قاعِدہ کُلیہ ہے، ہم اس کو سامنے رکھ کر اپنے بہت سارے مُعَاملات درست کر سکتے ہیں *موبائِل پر کیا دیکھنا ہے، کیا نہیں دیکھنا؟ *کیا سُننا ہے، کیا نہیں سننا؟ *کیا پڑھنا ہے، کیا نہیں پڑھنا؟ *کونسی پوسٹیں دیکھنی ہیں، کونسی ریجیکٹ(Reject) کر دینی ہیں؟ *کس قسم کی چیزوں کو لائِک(Like) یا فالو(Follow) کرنا ہے، کس قسم کی چیزوں کو اِگْنَور(Ignore) کر دینا ہے، وغیرہ وغیرہ بہت سارے