Book Name:Quran Karim Ki 3 Shanain
رہوں مَست وبے خُود میں تیری وِلا میں پِلا جَام ایسا پِلا یاالٰہی!
بنادے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ گناہوں سے ہر دَم بچا یاالٰہی!
عِبادت میں گُزرے مِری زِنْدگانی کَرم ہو کَرم یاخدا! یاالٰہی!([1])
سُبْحٰنَ اللہ!یہ ہے قرآنِ کریم کی تاثِیر...!! یہ پاکیزہ کتاب کِتَابِ ہِدایت ہے،جو خوش نصیب اِسے پڑھے، اِسے سچّے دِل سے سمجھنے کی کوشش کرے، اُس کے لئے ہدایت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔
روزِ قیامت تِلاوت کرنے والے پر کرم
پِھر قرآنِ کریم کی رحمتوں کا انداز دیکھئے! حدیثِ پاک میں ہے: اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو بندہ دِن اور رات میں قرآنِ کریم کی تِلاوت کرتا ہے، قرآنِ کریم کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانتا ہے، اللہ پاک فِرشتوں کو اُس کا رفیق (یعنی ساتھی) بنا دیتا ہے۔ جب قیامت کا دِن ہو گا، قرآنِ کریم اس بندے کے لئے اللہ پاک کی بارگاہ میں دلائِل دے گا، قرآن کہے گا: اے رَبِّ کریم! ہر شخص دُنیا میں اپنے کام کی اُجْرت لیتا تھا مگر فُلاں شخص، وہ دِن اور رات میں میری تِلاوت کرتا تھا، میرے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانتا تھا، یَا رَبّ! آج اسے اَجَر عطا فرما۔ قرآنِ کریم کی عرض پر اس بندے کو تاجِ شاہی اور کرامت کا لباس پہنایا جائے گا۔ پھر اللہ پاک قرآنِ کریم سے فرمائے گا: ھَلْ رَضِیْتَ؟ (اے قرآن!) کیا تُو راضِی ہے؟ قرآنِ کریم کہے گا: یَا رَبّ! اس سے بھی اَفضل اَجْر عطا فرما۔ اب اس بندے کو بادشاہت اور جنّت