Quran Karim Ki 3 Shanain

Book Name:Quran Karim Ki 3 Shanain

زیادہ فائدہ، زیادہ سے زیادہ ہدایت، زیادہ سے زیادہ حکمت اور زیادہ سے زیادہ رحمتیں وہ حاصِل کر سکتا ہے، جو مُحْسِن (یعنی نیک) ہو۔ سُورۂ لُقْمَان کی یہی آیتِ کریمہ جو ہم نے شروع میں سُنی، اس میں اللہ پاک نے فرمایا:

هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِیْنَۙ(۳) (پارہ:21، لقمان:3)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:نیکوں کیلئے ہدایت اور رحمت ہیں۔

اب یہ مُحْسِن کون ہے؟ اس سے اگلی آیت میں اس کی وضاحت ہے، ارشاد ہوا:

الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ(۴) (پارہ:21، لقمان:4)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:وہ جو نماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ 3باتیں ہیں: (1):بندہ نماز قائِم رکھتا ہو یعنی نماز پابندی کے ساتھ، اِس کے تمام آداب کا لحاظ رکھ کر پڑھتا ہو (2):مال کی محبّت سے پاک ہو یعنی زکوٰۃ دیتا ہو، اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرتا ہو (3):آخرت پر پکّا یقین رکھتا ہو، یہ 3اَوْصاف جس خوش نصیب میں ہوں، وہ بندہ مُحْسِن (یعنی نیک) ہے، اِن اَوْصاف والا آدمی قرآنِ کریم سے زیادہ سے زیادہ ہدایت بھی پا لیتا ہے، زیادہ سے زیادہ رحمتیں بھی سمیٹ لیتا ہے۔

شیطان کے 3دروازے

پیارے اسلامی بھائیو! یہ بھی بڑی حکمت بھری بات ہے *نماز نہ پڑھنا *مال سے محبّت اور کنجوسی *اور آخرت سے بےخوفی، یہ تینوں جو بُرائیاں ہیں، یہ شیطان کے دروازے ہیں، جو بندہ نماز نہ پڑھے، کنجوسی کرے، آخرت سے بالکل بےخوف رہے، اس نے گویا