Book Name:Quran Karim Ki 3 Shanain
جلد رُخصت کا وقت آ گیا ہے ہائے تڑپا کے رمضاں چلا ہے
کر کے تقسیم بخشش کی اَسناد آہ! رنجیدہ دِل کر کے تُو شاد
سب کو روتا ہوا چھوڑتا ہے ہائے تڑپا کے رمضاں چلا ہے([1])
اللہ پاک ہمیں ان مختصر مگر بابرکت گھڑیوں کی قدر کرنا نصیب فرمائے۔ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علیُ المرتضیٰ شیرِ ِخُدا رَضِیَ اللہُ عنہ کا بڑا پیارا فرمان ہے کہ بَقِیَّۃُ عُمْرِ الرَّجُلِ لَا ثَمَنَ لَہٗ یعنی آدمی کی جو باقی زندگی ہے، وہ انمول ہے۔([2])
ہمیں چاہئے کہ یہ اَنْمول گھڑیاں جو ہمارے پاس باقی ہیں، اِن کی قدر کریں، خُوب خُوب نیکیاں کریں، دُعائیں مانگیں بلکہ میں مشورہ پیش کروں گا کہ جو تَو پہلے سے مُعْتَکِفْ ہیں، انہیں مبارَک ہو، اللہ پاک ان کا اعتکاف قبول فرمائے، جنہیں اعتکاف کی سعادت نہیں مِل سکی، آج 27 واں روزہ ہے، 2یا 3دِن ہیں، آج سے ہی نفل اعتکاف کر لیں، سارا وقت مسجد میں گزرے گا، ایک تو گُنَاہوں سے بچے رہیں گے، ساتھ ہی مسجد میں رہنا اور نیکیاں کمانا نصیب ہو جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! شبِ قَدْر نُزُولِ قرآن کی رات ہے۔ عُلَمائے کرام کی بھاری اکثریت کی رائے میں رات جو گزری، یہ شبِ قدر تھی، اسی مُنَاسبت سے آج ہم قرآنِ کریم کی فضیلت سُننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔