Shan e Ameer Hamza

Book Name:Shan e Ameer Hamza

کے متعلق ارشاد ہوا:

فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْۙ(۲۹) (پارہ:30،الفجر:29)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: پھر میرے خاص بندوں میں داخِل ہوجا۔

یعنی اے نَفْسِ مُطَمَئِنَّہ! اے پاک رُوح...!! میرے خاصُ الخاص بندوں میں داخِل ہو جا...!!

حضرت جعفر طیَّار کو 2پَر عطا کئے گئے

حضرت جعفر طیَّار   رَضِیَ اللہُ عنہ   صحابئ رسول ہیں، آپ جنگِ مَوْتَہ میں شہید ہوئے، صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس    رَضِیَ اللہُ عنہما  فرماتے ہیں: ایک دِن سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   تشریف فرما تھے، قریب ہی (حضرت جعفر طیَّار   رَضِیَ اللہُ عنہ   کی بیوہ) حضرت اَسْمَاء بنت عُمَیْس      رَضِیَ اللہُ عنہا    بھی حاضِر تھیں، اچانک سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نےسلام کا جواب دیا۔ حالانکہ وہاں سلام کرنے والا کوئی بھی نہیں تھا، آپ   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے کسے جواب دیا؟ اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: اے اسما! یہ جعفر ہیں جو حضرت جبرائیل و میکائیل علیہما السَّلَام کے ساتھ جا رہے تھے، اُنہوں نے مجھے سلام کیا اور جعفر نے مجھے بتایا کہ جنگ کے دوران میرے جسم پر 73 زخم لگے تھے، میں نے اِسلامی پرچم سیدھے ہاتھ میں لیا، میرا وہ ہاتھ کٹ گیا، پِھر میں نے اِسلامی جھنڈا اُلٹے ہاتھ میں لیا، میرا وہ ہاتھ بھی کٹ گیا، اللہ پاک نے ان ہاتھوں کی جگہ مجھے 2پَر عطا فرمائے ہیں، جن کے ذریعے میں فرشتوں کے ساتھ اُڑتا ہوں اور جہاں چاہتا ہوں، اُترتا ہوں۔([1])


 

 



[1]...مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ ، ذکر قصۃ شہادۃ جعفر...الخ، جلد:4، صفحہ:219، حدیث:4990۔