Book Name:Shan e Ameer Hamza
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: : اے اِطمینان والی جان! اپنے ربّ کی طرف اِس حال میں واپس آ کہ تو اس سے راضی ہووہ تجھ سے راضی ہو، پھر میرے خاص بندوں میں داخِل ہوجا اور میری جنّت میں داخِل ہوجا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہُ عنہ کا مختصر تعارف
پیارے اسلامی بھائیو!حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہُ عنہ ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے پیارے چچا جان ہیں، آپ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادتِ باسعادت سے 2 سال پہلے دُنیا میں تشریف لائے۔ آپ کے 4 مشہور اَلْقَاب ہیں: (1):اَسَدُ اللّٰہ (اللہ کا شیر) (2):اَسَدُ الرَّسُول (رسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا شیر) (3):فاعِلُ الْخَیْرات (بہت بھلائی کے کام کرنے والا) اور (4):سَیّدُ الشُّہَدَاء(شہیدوں کے سردار)۔ ([1])
حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہُ عنہ کئی جہتوں سے رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے رشتے دار ہیں: (1):آپ رسولِ کریم، رَءُوْفٌ رَّحِیْم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے چچا جان ہیں(2):حضرتامیرِ حمزہ رَضِیَ اللہُ عنہ کی والدہ، سیدہ آمنہ رَضِیَ اللہُ عنہا کی چچا زاد بہن ہیں، یوں حضرتامیرِ حمزہ رَضِیَ اللہُ عنہ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے خالہ زاد بھائی ہوئے (3):حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہُ عنہ سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے رضاعی بھائی بھی ہیں کہ حضرت ثُوَیْبَہ اور حضرت حلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہُ عنہما جو رسولِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی رضاعی مائیں ہیں، حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہُ عنہ نے بھی