Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday
نقصان کا سبب ضرور بن سکتا ہے۔
(3):جیسی نِیّت ویسی مُراد
پیارے اسلامی بھائیو! اچھی اچھی نیتوں والے نیک عمل کا ایک اوردُنیوی فائدہ عرض کروں؛ مشہور مقولہ ہے:جیسی نِیّت، ویسی مُراد۔ اچھی نیت کا ایک دُنیوی فائدہ یہ بھی ہے کہ اچھی نیت کی برکت سے اللہ پاک چاہے تو مُراد نہ صِرْف پُوری ہوتی ہے بلکہ بہتر طَور پر پُوری ہو جاتی ہے۔جبکہ اگر نیتوں میں خرابی آجائے تو ہماری مُرادَیں پُوری ہوں یا نہ ہوں،البتہ نقصان ضرور ہوتا ہے۔
72 نیک اَعْمال میں سے دوسرا نیک عَمَل ہے: کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں جماعت سے ادا کیں؟
نماز تو دُنیوی و اُخْروی کامیابیوں کی کنجی ہے۔ نماز پڑھنے کے اُخْروِی فوائد جو ہیں، وہ تو ہیں، دُنیوی فوائد بھی اتنے زیادہ ہیں کہ ان کی گنتی نہیں ہو سکتی۔
(1):نماز کے معاشرتی فائدے
*نماز ایک شُکْر ہے اور شُکر کی برکت سے نعمتوں میں اِضافہ ہوتا ہے*نماز ہر مسلمان پر فرض ہے، جو پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ ادا کرنے کی عادَت بنا لے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!فرض شناس ہو جائے گا*لاپرواہی*سستی *اور کاہِلی کی آفت سے بچنے میں کامیاب ہو جائے گا*جدید سائیکالوجی (عِلْمِ نفسیات) کے مطابق کسی بھی کام میں کامیابی کے لئے مضبوط قُوَّتِ ارادی نہایت ضروری ہے، جس کی قُوَّتِ ارادی مضبوط نہ ہو، وہ