Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday
*گھر والوں کو گناہوں بھرے چینلزسے چھٹکارا دلا کر صرف اور صرف مدنی چینلدکھانے کی ترکیب بنائیے۔(فیضان داتا علی ہجویری، ص۷) *سنجیدگی اپنایئے! گھر میں تُو تکار،اَبے تَبے اور مذاق مسخری کرنے،بات بات پر غصّے ہو جانے،کھانے میں عیب نکالنے،چھوٹے بھائی بہنوں کو جھاڑنے، مارنے،گھرکے بڑوں سے اُلجھنے اور بحث کرنےکی عادَت ہو تو اپنا رَوَیّہ یکسر تبدیل کرلیجئے،ہر ایک سے مُعافی تَلافی کر لیجئے۔(فیضان شمس العارفین،ص۲۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*ستاروں کو دیکھتے وقت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”ستاروں کو دیکھتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًاۚ-سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ(۱۹۱)
ترجَمہ: اے ہمارے رب!تو نے اس کو بے کار نہ بنایاپاکی تیرے لئے۔ پس ہمیں دوزخ کی آگ سے بچا ۔
(خزینۂ رحمت، ص70)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔