Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

ڈانواں ڈول ہی رہتا ہے، اس لئے قُوَّتِ ارادی کوکامیابی کی بنیادی شرط قرار دیا جاتا ہے، نماز کا یہ ایک بہترین دُنیوی فائدہ ہے کہ اس نیک عمل کی برکت سے قُوَّتِ ارادی بہت مضبوط ہو جاتی ہے*اور نماز کا ایک بہت ہی اَہَم فائدہ؛ یہ کہ نماز ایک حِفَاظتی حِصَارہے، دوائیاں 2 قسم کی ہوتی ہیں، ایک سادہ دوائی جو بیمار کی بیماری کو ختم کرتی ہے اور ایک ویکسین(Vaccine) ہوتی ہے،یہ بیماری کو ختم بھی کرتی ہے، ساتھ ہی ساتھ آیندہ وہ بیماری لگنے سے بھی بچاتی ہے، نماز بھی گویا ایک روحانی ویکسین ہے، اللہ پاک فرماتا ہے:

اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِؕ- (پارہ:21،سورۂ عنکبوت:45)

ترجَمہ کنز الایمان:بے شک نماز منع کرتی ہے بے حیائی اور بُری بات سے۔

یہ نماز کا اہم ترین فائدہ ہے کہ نماز نہ صرف ہماری منفی سوچ، منفی کردار، منفی اخلاق کو مثبت بناتی ہے بلکہ ہمارے افعال و کردار، اخلاق، عادات، گفتار وغیرہ کو دوبارہ منفی ہونے سے بھی بچا لیتی ہے۔

نماز اِصْلاح کا سبب ہے

ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ  بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، عرض کیا: یارسولَ اللہ   صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! فُلاں شخص نماز بھی پڑھتا ہے اور چوری بھی کرتا ہے۔ اللہ پاک کے آخری نبی ،رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  نے فرمایا: اسے چھوڑ دو! اس کی نماز اسے چوری سے روک دے گی۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! نماز کی6 شرائط،  7 فرائض، 30 واجبات، 92 سنتیں


 

 



[1]... مسندِ امام احمد،جلد:4،صفحہ:658 ،حدیث:10030۔