Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

یا بڑی بہر حال اس کا پھل ضرور ملتا ہے۔ دیکھئے! حضرت یحیٰ بن اسماعیل    رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ    کے والِدِ محترم صحابۂ کرام  علیہمُ الرِّضْوان  سے محبّت کرنے والے تھے، اُن کی اس محبّت، اس نیکی کے صدقے اُن کی بیٹی کو دُنیا میں شفا بھی ملی اور آخرت میں جنّت کی بشارت بھی دے دی گئی۔ سُبْحٰنَ اللہ!

اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  نے فرمایا:اَلْبِرُّ لَا یَبْلٰی وَ الْاِثْمُ لَا یُنْسٰی وَ الدَّیَّانُ لَایَمُوْتُ  فَکُنْ کَمَا شِئْتَ کَمَاتُدِیْنُ تُدَانُ  یعنی نیکی کبھی پُرانی نہیں ہوتی، گناہ کبھی بھلایا نہیں جاتا، بدلہ دینے والے (یعنی اللہ پاک) کو کبھی موت نہ آئے گی،پس جو چاہو بن جاؤ! جیسا کرو گے، ویسا بھرو گے۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو!کتنے خُوبصورت الفاظ ہیں،دِل پر نقش کر لینے کے لائق ہیں، کوشش کر کے ہم ان مبارک الفاظ کو یاد کر کے دِل میں بٹھالیں: *اَلْبِرُّ لَا یَبْلٰی نیکی کبھی پُرانی نہیں ہوتی *وَ الْاِثْمُ لَایُنْسٰی گُنَاہ کبھی بھلایا نہیں جاتا * وَالدَّیَّانُ لَایَمُوْتُ بدلہ دینے والے (اللہ پاک )کو کبھی موت نہ آئے گی *فَکُنْ کَمَا شِئْتَ  پس جو چاہو بن جاؤ! *کَمَاتُدِیْنُ تُدَان جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔

نیک اَعْمَال کے دُنْیَوِی فائدے

اے عاشقانِ رسول!واقعی حقیقت ہے، نیکی کبھی پُرانی نہیں ہوتی۔ایک ہے نیک اَعْمَال کا اُخْروِی اَجْر و ثواب، اُس کی تو کیا ہی شان ہے، اللہ پاک نے نیک اَعْمَال کرنے والے مسلمانوں کے لئے ایسی نعمتیں تیار فرما رکھی ہیں، جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی


 

 



[1]... مصنف عبدالرزاق،کتاب الجامع،جلد:10،صفحہ:189،حدیث:20430۔