Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday
اور کئی ایک باطنی آداب ہیں، اگر ہم ان سب کا لحاظ رکھ کر نماز ادا کریں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!نماز ہمارے اخلاق و کردار کو نکھار کر مثبت اور پُرکشش بنا دے گی۔اللہ پاک ہمیں پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ مسجد میں تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! طِبِّی لحاظ سے بھی نماز کی بہت برکتیں ہیں۔نَماز کی برکت سے بندہ * دِماغی (Mental) *اعصابی (Neural) *اور نفسیاتی امراض (Psychological Diseases) *جوڑوں کے دَرْد (Joints pain) *معدے کے السر(Stomach ulcers) *شُوگر (Diabetes) *فالج (Paralysis) *بلڈ پریشر(Blood pressure) * آنکھوں اور گلےکے اَمْرَاض (Eyes and Throat Diseases)سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے۔ درست طریقے سے نَماز کی ادائیگی کولیسٹرول (Cholesterol) کی مقدار کو نارمل (Normal) رکھنے کا ایک مستقل اور متوازِن ذریعہ ہے*نَماز کی حَالَتِ قیام میں ریڑھ کی ہڈی (Backbone) کو سُکُون ملتا ہے *اور رُکُوع کرنے سے کمر دَرْد (Backache) سے نجات ملتی ہے *پیٹ کے عُضْلات *معدے اور آنتوں کا نظام بہتر ہوتا *اور پتھری بننے کا عَمَل سُست ہو جاتا ہے*نَماز سے گھٹنے اور کہنیوں کے جوڑ مضبوط ہوتے ہیں *نَماز گردن اور شانوں کے پٹھوں کےلئے بہترین ورزش (Exercise)ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد