Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!   صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

بیان سننے کی نیتیں

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!   صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

محبّتِ صِدِّیق و فارُوق کی برکات

حضرت یحیٰ بن اسماعیل  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:میری ایک بڑی بہن تھیں، وہ بیمار ہوئیں اور اُن کا ذہنی توازُن (Mental Balance) جاتا رہا۔ کم و بیش 10 سال سے زیادہ عرصہ وہ اس آزمائش میں مبتلا رہیں، گھر کی چھت پر ایک کمرہ تھا، وہ اسی میں رہتی تھیں۔ ایک رات یوں ہواکہ میں اپنے کمرے میں سو رہا تھا، اچانک کسی نے دروازے پر دستک دی۔ میں نے پوچھا: کون ہے؟ دروازہ کھٹکھٹانے والی ایک عورت تھی، جب اس نے اپنا نام بتایا تو میں نے چونک کر پوچھا: میری بہن؟ جواب آیا: ہاں تمہاری بہن۔یہ سننا تھا کہ میں نے لپک کر جلدی سے دروازہ کھولا، آج 10 سال کے بعد میری بہن میرے کمرے میں


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:81، حدیث:1284۔