Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

نصیب ہوتی ہیں * نیک اَعْمَال کی برکت سے غربت و محتاجی سے نجات ملتی ہے * نیک اعمال کی برکت سے اللہ پاک کی خاص مدد و نُصْرت نصیب ہوتی ہے * نیک اَعْمَال کی برکت سے عمر میں اِضافہ ہوتا ہے * نیک اَعْمَال کی برکت سے قُوَّتِ ارادی مضبوط ہوتی ہے * نیک اَعْمَال کی برکت سے عزّت بڑھتی ہے *اللہ پاک مخلوق کے دِل میں نیک بندے کی محبّت ڈال دیتا ہے  *اور ایک بہت اَہَم فائدہ یہ کہ نیک اَعْمَال  کی برکت صِرْف نیکیاں کرنے والے تک محدود نہیں رہتی بلکہ اس کے صدقے میں اس کی آل، اَوْلاد کو بھی برکتیں نصیب ہوتی ہیں۔

یتیموں کے خزانے کی حفاظت

قرآنِ کریم میں حضرت موسیٰ و حضرت خضر  علیہما السَّلَام  کا واقعہ موجود ہے،حضرت موسیٰ و خضر  علیہما السَّلَام کسی بستی سے گزر رہے تھے، حضرت خضر  عَلَیْہِ السَّلَام   نے ایک دِیوار دیکھی جو گرنے کے قریب تھی، آپ نے اس دیوار کو درست کر دیا۔ حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام   نے جب اس کی حکمت پوچھی تو فرمایا:

وَ اَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلٰمَیْنِ یَتِیْمَیْنِ فِی الْمَدِیْنَةِ وَ كَانَ تَحْتَهٗ كَنْزٌ لَّهُمَا وَ كَانَ اَبُوْهُمَا صَالِحًاۚ-فَاَرَادَ رَبُّكَ اَنْ یَّبْلُغَاۤ اَشُدَّهُمَا وَ یَسْتَخْرِجَا كَنْزَهُمَا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَۚ- (پارہ:16،سورۂ کہف:82)

ترجَمہ کنز الایمان:رہی وہ دیوار وہ شہر کے دو یتیم لڑکوں کی تھی اور اس کے نیچے اُن کا خزانہ تھا اور ان کا باپ نیک آدمی تھا  تو آپ کے رَبّ نے چاہا کہ وہ دونوں اپنی جوانی کو پہنچیں  اور اپنا خزانہ نکالیں آپ کے رَبّ کی رحمت سے۔

اَللہُ اَکْبَر!پیارے اسلامی بھائیو! اندازہ کیجئے!کیسی کرم نوازی ہے،ایک دِیوار ہے، اس کے نیچے یتیم بچوں کا خزانہ دَفْن ہے، اللہ پاک نے اپنے نبی حضرت خضر   عَلَیْہِ السَّلَام   کو بھیجا کہ اس دیوار کو