Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

نیک اَعْمَال  کے 3 فائدے

حضرت حَسَن بن صالِح  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے فرمایا: نیک عمل: (1):بدن میں قوت (2):دل میں نور اور  (3):آنکھوں میں روشنی پیدا کرتا ہے جبکہ بُرا عمل: (1):بدن میں کمزوری  (2):دل میں اندھیرا اور  (3):آنکھوں  میں اندھا پن لاتا ہے۔([1])

100 سال کی عمر میں بھی جسمانی قُوَّت سلامت

ایک بہت بڑے عالِم ہوئے ہیں، علّامہ اَبُو طَیَّب طَبْری  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  ، آپ نے 100 سال سے بھی زیادہ عمر پائی، اس عمر میں بھی آپ ذہنی و جسمانی لحاظ سے تندرست و توانا تھے، آپ سے کسی نے صحت کا راز پوچھا تو فرمایا: میں نے جوانی میں اپنی جسمانی صلاحیتوں کو گُنَاہ سے محفوظ رکھا (خُود کو نیک اَعْمَال میں لگائے رکھا) ، اس کی برکت سے آج جب میں بوڑھا ہو گیا ہوں تو اللہ پاک نے میری جسمانی صلاحیتوں کو میرے لئے باقی رکھا۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے نیک اَعْمَال کا دُنْیوی فائدہ...!! جو گُنَاہوں سے بچ کر نیک اَعْمَال میں لگا رہے، اللہ پاک اسے صحت و سلامتی والی، پُرسکون زندگی عطا فرماتا ہے۔

نیک اَعْمَال کا دُنیوی فائدہ: مشکلات میں آسانی

نیک اَعْمَال  کا ایک دُنیوی فائدہ یہ بھی ہے کہ نیک اَعْمَال کی برکت سے مشکلات میں آسانی نصیب ہوتی ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:

وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ اَمْرِهٖ یُسْرًا(۴) (پارہ:28،سورۂ طلاق:4)

ترجَمہ کنز الایمان:اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے کام میں آسانی فرما دے گا۔

 ایک اور مقام پر اللہ پاک فرماتا ہے:


 

 



[1]...حِلْیَۃُ الْاَولِیاء،جلد:7،صفحہ:385،رقم:10941۔

[2]... مجموع رسائل ابن رجب،جلد:3،صفحہ:100۔