Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday
*نیک عمل نمبر 33 کے مُطابِق تہجد کی نَماز پڑھنے کی برکت سے بڑھاپا دیر سے آتا اور چہرہ نورانی ہو جاتا ہے۔
*نیک عمل نمبر 38 کے مُطابِق سچ بولنے کی برکت سے جسمانی اور دِماغی صِحَّت بہتر ہوتی ہے، ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جھوٹ بولنا انسان کی صِحَّت کو متاثّر کرتا اور بے خوابی و اَلْسر کا سَبَب بنتا ہے۔ جھوٹ بولنے والے حقائق کو چھپانے کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ (Depression) کا شکار ہوجاتے ہیں۔لِہٰذا سچ بول کران تمام آفات سے بچا جا سکتا ہے۔
*نیک عمل نمبر62 کے مُطابِق ہر پیر شریف (یا پھررہ جانے کی صُورَت میں کسی بھی دن) کا روزہ رکھنا معدے کی تکالیف اور بیماریوں میں مفید ہے کہ روزہ رکھنے سے نظامِ ہضم بہتر، شوگر لیول، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں اِعْتِدَال رہتا ہے، مزید یہ کہ دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ نہیں رہتاکیونکہ روزے کے دوران خون کی مِقْدَار میں کمی ہو جاتی ہے اور دل کو انتہائی فائدہ مند آرام پہنچتا ہے۔ روزے سے جسمانی کِھچاؤ، ذہنی تناؤ،ڈِپریشن اور نفسیاتی اَمْرَاض کا خاتمہ ہوتا، موٹاپے میں کمی اور اِضافی چربی خَتْم ہو جاتی ہے۔روزہ رکھنے سے بے اولاد خواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت