Koh e Toor Saron Par Latak Gaya

Book Name:Koh e Toor Saron Par Latak Gaya

انداز ہے۔ یاد رکھ لیجئے! قربانی ہر صاحِبِ نصاب پر الگ سے واجِب ہے۔ مثلاً *ایک گھر میں 4بھائی ہیں، چاروں ہی صاحِبِ نصاب ہیں *پِھر ان چاروں کی بیویاں ہیں، وہ سب بھی صاحِبِ نصاب ہیں *ماں باپ ہیں، وہ بھی الگ سے صاحِبِ نصاب ہیں تو اب اس ایک فیملی میں کُل 10 افراد صاحِبِ نصاب ہیں، ان سب پر الگ الگ قربانی واجب ہے، لہٰذا ان کو 10 قربانیاں کرنی ہوں گی *اب چاہے 10 بکرے لے کر قربانی کریں *چاہے  بڑے جانوروں میں 10 حصّے مِلا لیں ۔ قربانیاں 10 ہی کرنی ہوں گی۔ یہ صِرْف ایک مثال عرض کی ہے *گھر میں اگر 4 افراد پر قربانی واجِب ہے تو 4 کرنی ہوں گی *2 پر واجب ہے تو 2 *ایک  پر واجب ہے تو ایک،  عَلٰی ہٰذَ الْقِیَاس (یعنی ہر ایک اس کے مطابق اپنے حال پر غور کر لے)۔([1]) اللہ  پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

روحانی علاج(وظیفہ)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھ کر سر پردم کیجئے!  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! سر کا درد جاتا رہے گا۔([2])  اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد



[1]...فتاویٰ اہلسنت، غیر مطبوعہ، فتوی نمبر: Aqs-1861  خلاصۃً۔

[2]...بیمار عابد، صفحہ:37۔