Book Name:Koh e Toor Saron Par Latak Gaya
کرنے پر مجبور کر لے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اسی میں بہتری دیکھے گا، اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اَحْکَام پر اعتراض کرنے میں بدبختی ہے۔([1])
اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
(3):قُوَّت سے پکڑنے اور نصیحت لینے کا مطلب
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ: 1، سورۂ بقرہ کی آیت:63 سُنی، اس آیتِ کریمہ میں بنی اسرائیل کو تورات شریف سے متعلق فرمایا گیا:
خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اذْكُرُوْا مَا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ(۶۳)
(پارہ:1، البقرۃ:63)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:مضبوطی سے تھامو اس (کتاب) کو جو ہم نے تمہیں عطا کی ہے اور جو کچھ اِس میں بیان کیا گیا ہے، اسے یاد کرو!
یہاں کِتَابُ اللہ سے متعلق 2 حکم دئیے گئے: (1):اِسے قُوَّت سے پکڑو! (2):جو کچھ اس میں بیان کیا گیا، اسے یاد کرو!
قُوّت سے پکڑنے کا معنیٰ: عُلَمائے کرام نے کتابِ اِلٰہی کو قُوّت سے پکڑنے کے 3 معنیٰ لکھے ہیں: (1):کتابِ اِلٰہی کے ساتھ جڑے رہنے کی خُوب کوشش کرنا (2):کتابِ اِلٰہی کو لینے، اِس کے ساتھ جڑنے میں اِخْلاص اپنانا (3):اس کا کَثْرت کے ساتھ دَرْس دینا۔
یاد کرنے کا معنیٰ: اسی طرح کتابِ اِلٰہی کو یاد کرنے کے بھی 3 معنیٰ ہیں: (1):کتابِ اِلٰہی میں غور و فِکْر کرنا (2):اِس کے احکامات کو یاد کرنا (3):اِس کے تقاضوں پر عَمَل کرنا۔([2])
اب گویا آیتِ کریمہ میں فرمایا گیا: اے لوگو! *اللہ پاک کی کتاب کے ساتھ خُوب