ڈینگی وائرس کے دو روحانی علاج

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ نومبر2022ء

ڈینگی وائرس کے دو روحانی علاج

 ( 1 ) پارہ 7سورۃُ الانعام کی آیت نمبر 17 ، 16 کاغذ پر لکھ کر پلاسٹک کوٹنگ کروا کر گھر کے دروازے پر لٹکا دیجئے اِن شآءَ اللہ تمام گھر والے ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں گے۔قراٰنِ کریم سے یہ آیتیں فوٹو کاپی بھی کروا سکتے ہیں۔

 ( 2 )  ” یَاشَافِیَ الْاَمْرَاض  “ 100 بار روزانہ صبح و شام پڑھ کر ڈینگی کے مریض پر دَم کیجئے اِن شآءَ اللہ تین دن میں شفاء ملے گی اوّل آخر ایک بار درود شریف بھی پڑھ لیجئے۔

محتاجی سے بچنے کے لئے

 جو کوئی جمعرات کے دن ناخن تراشا کرے اِن شآءَ اللہ فقیر نہ ہوگا۔ ( مراٰۃ المناجیح ، 6/147 )  

نزلہ زکام کا روحانی علاج

ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ سورۃُ الفاتحہ تین بار  ( اول آخر تین مرتبہ درود شریف )  پڑھ کر تین روز تک روزانہ مریض پر دَم کیجئے۔ اِن شآءَ اللہ نزلہ زکام سے نجات حاصل ہوگی۔ ( بیمار عابد ، ص34 )


Share