علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ نومبر2022ء

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

 ( 1 ) مولانا سیّد عمران اختر عطّاری مدنی ( امام و خطیب جامع مسجد ربانی فائر اسٹیشن سعودآباد ، ملیر کراچی ) : اَلحمدُلِلّٰہ !  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  بچوں ، بڑوں ، مَردوں اور عورتوں سب کے لئے یکساں مفید ہے ، اس میں دینی معلومات کے علاوہ معاشرتی و اخلاقی اصلاح کا خوب سامان ہوتا ہے ، مجھے اس کے دو سلسلے  ” سفر نامہ “  اور  ” انٹر ویو “ کافی پسند آئے۔

متفرق تأثرات

 ( 2 )  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  کی تو کیا بات ہے ! مجھ جیسا کم علم انسان بس اتنا ہی کہہ سکتا ہے کہ یہ ایک ایسی پیاری نعمت ہے جس سے جتنا فائدہ اٹھایا جائے اتنا کم ہے ، جب بھی کوئی آرٹیکل پڑھ رہے ہوں اور وہ ختم ہوجائے تو ایسا لگتا ہے جیسے ابھی بہت کچھ قیمتی خزانہ رہ گیا ہو ، ہر بار دل کرتا ہے کہ آرٹیکل اور لمبا اور زیادہ ہو تاکہ خوب علم میں اضافہ ہو۔ ( محمد فیصل ، لاہور)   ( 3 ) مَاشآءَ اللہ !  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  میں ہر مہینے بہت اچھے مضامین شامل کئے جاتے ہیں ، بچوں کی کہانیاں بھی بہت اچھی ہوتی ہیں اور بچے انہیں بہت شوق سے سنتے ہیں۔ ( منیب الرحمٰن ، کراچی )   ( 4 )  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  کے سارے ہی Topics اچھے ہیں ، لیکن مجھے صحابۂ کرام کے بارے میں مضامین پڑھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔ ( محمد سعد سعید ، صرافہ بازار ، سوہاوا ، پنجاب )   (5)  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  کے تمام سلسلے بہت اچھے ہیں ، ہم سب گھر والے بہت شوق سے پڑھتے ہیں ، مجھے  ” بچوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  بہت پسند ہے ، اس سے ہمیں بہت معلومات ملتی ہے۔  ( احمد رضا ، طالبِ علم ، دارُالمدینہ اسکولنگ سسٹم ، کراچی )   ( 6 )  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ، ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، صحابۂ کرام اور اولیائے کرام کی سیرت کے بارے میں معلومات مل رہی ہے اور بہت سے شرعی مسائل کا حل مل جاتا ہے ، اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی عطا فرمائے ، اٰمین۔ ( جلیل احمد شیخ ، گلستانِ جوہر ، کراچی )   ( 7 ) اَلحمدُلِلّٰہ  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  کا ہر موضوع قابلِ تحسین ہے اور  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  واقعی  ” فیضانِ مدینہ “  ہے ، ایک ناقص مشورہ ہے کہ سلسلہ  ” انٹرویو “  میں مفتی محمد قاسم صاحب ، مفتی حسان صاحب اور اشفاق مدنی صاحب کا انٹرویو بھی شامل کیاجائے۔ ( اُختِ رضا ، ڈیرہ اللہ یار ، بلوچستان )   ( 8 )  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  کا مطالعہ کیا ، بہت اچھا لگا ، اس کے تمام موضوعات ایک سے بڑھ کر ایک ہیں ، یہ بہت دلچسپ اور علم و حکمت سے بھرپور خزانہ ہے ، اس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق افراد کے لئے راہنمائی موجود ہے بِالخصوص اسلامی بہنیں گھر بیٹھے اس سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔ ( بنتِ محمد رفیق ، بھلوٹ ، تحصیل فتح جنگ ، ضلع اٹک پنجاب )   ( 9 ) بچوں کے  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  میں بہت سی Interesting Stories ہوتی ہیں جس سے ہمیں کافی معلومات حاصل ہوتی ہے۔ ( ایمن فاطمہ ، عمر : 10سال ، سرگودھا )   ( 10 )  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  علم و حکمت ، عشقِ رسول ، صحابۂ کرام کی سیرت اور تاریخ سے سجا وہ گلدستہ ہے جس کا انتظار ہمیں ہر ماہ رہتا ہے ، اس میں خصوصاً مفتی قاسم صاحب کے مضامین ، امیرِ اہلِ سنّت کے  ” مدنی مذاکرے کے سوال جواب “  اور نگرانِ شوریٰ کی تحریر  ” فریاد “  مدینہ مدینہ ہوتی ہے۔ ( اُمِّ بلال عطاریہ ، ہیوسٹن ، ٹیکساس امریکہ )


Share

Articles

Comments


Security Code