باتوں سے خوشبو
آئے
علم پر عمل کی برکت
ارشادِ حضرت سیّدنا ابودرداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ: جو اپنے علم کے دسویں حصے پر بھی عمل کرلے تواللہ پاک اسے ان باتوں کا علم عطا فرمائے گا جن سے وہ ناواقف ہے۔(الجامع لاخلاق الراوی،ص58،رقم:34)
عالمِ دین سے ناراض ہونے والے کی
مثال
ارشادِ حضرت سیّدنا مُعافیٰ بن عمران رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ: عالمِ دین سے ناراض ہونے والا اس شخص کی طرح ہے جو جامع مسجد کے ستونوں سے ناراض ہوتا ہے۔(الجامع لاخلاق الراوی،ص147،رقم:411)
روزہ دار کا سونا بھی عبادت
ارشادِ حضرت سیّدنا ابو مسلم خَولانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ: روزہ دار کی نیند تسبیح ہے اور کامل روزہ دار وہی ہے جوچُپ رہے اور فضول باتیں نہ کرے۔ (حسن السمت فی الصمت،ص 49)
علم
کے چار دروازے
ارشادِ حضرت سیّدنا ضَحاک بن مُزاحِم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ:عِلم کا پہلا دروازہ خاموشی، دوسرا دروازہ توجّہ سے سننا، تیسرا اس پر عمل کرنا جبکہ چوتھا علم کو عام کرنا اور سکھانا ہے۔(الجامع لاخلاق الراوی،ص129،رقم:315)
Comments