Book Name:Shadi Aur Islami Talimaat
یہاں تک کہ رسولِ انورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی برکت سے 700 اَفراد نے وہ حلوہ کھایا۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یقیناً شادیاں تو بہت ہوئی ہیں ، ہو رہی ہیں اور ہوتی رہیں گی ، لیکن ایسی سادہ مگرعظیمُ الشان شادی صرف محبوبین ِ خُدااور مُقرَّبینِ مصطفےٰ کاحصّہ ہے ، نام و نموداورتکلف کا نام تک نہیں ، لیکن رشک ہرمسلمان کو آتاہے ، دُھوم دھام کاکوئی اتا پتا نہیں لیکن چرچاآج بھی ہورہاہے۔ ناموری کاکوئی ارادہ نہیں لیکن ڈنکےبج رہےہیں۔ یہ بات نہیں کہ یہ شادی دھوم دھام سےنہیں ہو سکتی تھی ، بلکہ اگرسَروَرِکائنات ، شاہِ موجودات صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خودبھی نہیں بلکہ صرف اپنے غلاموں کو ہی اِشارہ کر دیتے تواس کی مِثل و برابری کرنا کسی کےبس کی بات نہ رہتی۔ لیکن والِیِّ اُمّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےسادَگی کوسُنّت بنایاتاکہ اُمّت پریشانی اور قرضوں کے بوجھ تلے نہ دبے۔ اسی جانب حضرت مفتی احمدیارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ توجُّہ دلاتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں :
سب سےبہتر تو یہ ہوگا کہ اپنی اولاد کے نکاح کیلئے حضرت خاتونِ جنَّت شاہزادیِ اسلام فاطمۃ الزہرا(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا) کے نکاحِ پاک کو نمونہ بناؤ۔ ([2])
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!نکاح نہ صرف سُنّت ہے بلکہ انسان