Seerat-e-Data Ali Hajveri

Book Name:Seerat-e-Data Ali Hajveri

* انسان کو تمام علوم کا جاننا ضروری نہیں ، صرف اتنا علم   حاصل کرنا لازمی ہے ، جسے  شریعتِ مطہرہ نے ضروری قرار دیا ہے۔ * طالبِ علم  کے لیے  لازم ہے کہ  باعمل بننے کے لیے علم حاصل کرے * آگ پرقدم رکھنا تو نفس گوارا کر سکتا ہے  لیکن علم پر عمل اس سے  کئی گنا دُشوار ہے ۔ *  صرف علم پر قناعت کرنے والا عالم نہیں ، عمل کی برکت سے علم فائدہ دیتا ہے لہٰذا کبھی   بھی علم کو عمل سے جدا نہیں کرنا چاہیئے۔ * جوشخص شرعی معاملات میں  محتاط نہ ہو ، پر ہیز گاری کے بغیرعلمِ شریعت حاصل کرے ، رخصتوں  اورتاویلوں کے پیچھے لگ کر شبہات میں پڑے ، ائمہ  کی تقلید چھوڑ کر خود مجتہد  بن بیٹھے ،  تو ایسا شخص جلد ہی گناہ  میں مبتلا ہوجائے گا۔ دراصل یہ باتیں دل کی غفلت کے سبب پیدا ہوتی ہیں۔ (فیضانِ داتا علی ہجویری ، ص۶۹ تا۷۱ملتقطاًبتغیر قلیل)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہُ   عَلٰی مُحَمَّد

رسالہ “ فیضانِ داتاعلی ہجویری “ کا تعارف

 پیارے پیارے اسلامی بھائیو!داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ كے فرامین اور آپ  کی سیرتِ مبارکہ سے متعلق  مزید معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ 84 صفحات پر مشتمل رسالہ “ فیضانِ داتا علی ہجویری “ کا مطالعہ کیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس رسالے میں داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ کی سیرت ، آپ کے شوقِ علمِ دِین ، حصولِ علمِ دِین کے لئے سفر ، آپ کی کرامات ، آپ کی تصانیف ، آپ کےملفوظات اور دیگر کئی مدنی پھولوں کو بیان کیا گیا ہے ، لہٰذا آج ہی  اس رسالے کومکتبۃ المدینہ سے ھدیۃً طلب فرماکر خود بھی پڑھئے اور زیادہ تعداد میں حاصل فرماکر ثواب کی نِیَّت سے مُفت تقسیم بھی فرمائیے۔

مرحباصدمرحبا!20صَفَرُالْمُظَفَّر ، متوقع کوداتاصاحبرَحْمَۃُاللّٰہ ِ  عَلَیْہکا عُرس مبارک بھی ہے ، اس موقع پر ہزاروں عاشقانِ رسول وغلامانِ داتاصاحب ، اپنے من کی مُرادیں پوری کرنے اورداتاصاحب