Seerat-e-Data Ali Hajveri

Book Name:Seerat-e-Data Ali Hajveri

لوگوں کی صحبت ، ان سے تعلیم حاصل کرنا ، ان کے بیانات سننا یا ان کی تحریریں پڑھنا ایمان کے لئے زہرِ قاتل ہے۔ انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں حافظِ قرآن ، قاریِ قرآن ، عالمِ دین اورمفتی بنائیں ، قصّے کہانیوں اور چُٹکلوں کی کتابیں نہ خود پڑھیں نہ انہیں پڑھنے دیں ، بلکہ مکتبۃ المدینہ  کی شائع کردہ کتابوں اور رسائل کے مطالعہ کی ترکیب بنائیں ، خود بھی ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شریک ہوں اور انہیں بھی شرکت کی ترغیب دلائیں ، گھر میں اگرگناہوں بھرے چینلز ، فلموں ڈراموں اور موسیقی کا سلسلہ ہے تو اسے ختم کروائیں اورصِرف 100 فیصدی اسلامی چینل یعنی مَدَنی چینل ہی دیکھیں اور دکھائیں۔ اگر ہم ان اُصولوں  کے مُطابِق زِندَگی گُزارنے میں کامیاب ہوجائیں  تویقیناًمُعاشَرے سے جہالت کا اندھیرا چھٹ سکتا ہے ، ہر طرف سُنّتوں کی بہاریں آ سکتی ہیں اورہمارا بچہ بچہ نیک ، مُتّقی اور ماں باپ کا فرمانبردار بن سکتا ہے ، اِنْ شَآءَ اللہ ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہُ   عَلٰی مُحَمَّد

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ’’نیک اعمال ‘‘

پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شیخِ طریقت ، امیرِ اَہْلسُنَّت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے  ہمیں ایک مَدَنی مَقْصَد عطافرمایا ہے کہ   “ مجھے اپنی اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کو شش  کرنی ہے “ اِنْ شَآءَ اللہ۔ لہٰذا اپنی اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کے لیے دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول سے وابَستہ رہیےاورذیلی حلقے کے  12 دینی  کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے والے بن جائیے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے روزانہ کا ایک دینی کام نیک اعمال رسالہ پُر کرنا بھی ہے 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 44 یہ ہے کہ  آج آپ نے کسی مسلمان کا عیب ظاہر ہوجانے پر (بلا مصلحتِ شرعی) اُس کا عیب کسی اور پر ظاہر تو نہیں کیا؟

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہوسکتا ہے کسی کہ ذِہْن میں یہ سوال  پیدا ہوکہ پہلے