Seerat-e-Data Ali Hajveri

Book Name:Seerat-e-Data Ali Hajveri

پانی پینے کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آئیے! اَمیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے “ 163 مدنی پھول “ سے پانی پینے کی سُنّتیں اور آداب سنتے ہیں : پہلے دو (2) فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : (1)اُونٹ کی طرح ایک ہی سانس میں مت پیو بلکہ دو(2)یا تین (3) مرتبہ (سانس لے کر) پیو ، پینے سے پہلےبِسْمِ اﷲ پڑھو اور فارغ ہونےپر اَلْحَمْدُلِلّٰہ کہا کرو۔ (تِرمِذی ، ۳ / ۳۵۲ ، حدیث : ۱۸۹۲) * نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے برتن میں سانس لینےیا اس میں پھونکنے سے مَنْع فرمایا ہے۔ (ابوداود ، ۳ / ۴۷۴ حدیث : ۳۷۲۸ )حکیمُ الاُمَّت  حضرت مفتی احمد یار خانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہحدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : برتن میں سانس لینا جانوروں کا کام ہے۔ سانس کبھی زہریلی ہوتی ہے ، اِس لیے برتن سے الگ مُنہ کر کے سانس لو ، (یعنی سانس لیتے وقت گلاس منہ سے ہٹا لو)گرم دُودھ یا چائے کو پُھونکوں سےٹھنڈا نہ کرو بلکہ کچھ ٹھہرو ، قدرے(یعنی کچھ)ٹھنڈی ہوجائے پھر پیو۔ (مرآۃ المناجيح ، ۶ / ۷۷) البتّہ دُرودِ پاک وغیرہ پڑھ کرشفا کی نیّت سے پانی پر دم کرنے میں حَرَج نہیں۔ پینے سے پہلے بِسْمِ اللّٰہ پڑھ لیجئے۔

( اعلان )

پانی پینے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے

جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں۔