Book Name:Seerat-e-Data Ali Hajveri
ہوئے صرف عوام ہی نہیں بلکہ دُنیابھر کے عُلماءِ کرام بھی گویا کہ حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اِن الفاظ میں لب کُشائی فرماتے ہیں ، آئیے!ہم بھی سُنتے ہیں :
مسلک کا تُو اِمام ہے اِلیاس قادری تدبیر تیری تام ہے الیاس قادری
فکرِ رضا کو کر دیا عالَم پہ آشکار یہ تیرا اُونچا کام ہے الیاس قادری
سنّت کی خوشبؤوں سے زمانہ مہک اُٹھا فیضان تیرا عام ہے الیاس قادری
ہے دعوتِ اسلامی کی دُنیا میں دھوم دھام مقبول تیرا کام ہے الیاس قادری
تنہا چلا تُو ساتھ تِرے ہو گیا جہاں میٹھا تیرا کلام ہے الیاس قادری
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اسّی (80) سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے انہیں شعبہ جات میں سے ایک شعبہ “ میڈیا ڈیپارٹمنٹ “ بھی ہے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا کام صحافت سے وابستہ افراد سے رابطہ کر کے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کرنا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنا اور ان میں نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
پیارے پیارےاسلامی بھائیو! ہماری خوش بختی ہےکہ آج ہم نے بھی اللہ پاک کے ایک ولی “ حضرت داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ “ کے شوقِ علمِ دِین کے مُتَعَلِّق سننے کا شرف حاصل کیا ، اللہ پاک ہمیں بھی ان کا صدقہ نصیب فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد