Book Name:Seerat-e-Data Ali Hajveri
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ )
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 16ستمبر2021ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
پانی پینے کی بقیہ سنتیں اور آداب
* چُوس کرچھوٹے چھوٹے گُھونٹ پئیں ، بڑے بڑے گُھونٹ پینے سے جِگر کی بیماری پیدا ہوتی ہے۔ * پانی تین سانس میں پئیں۔ * بیٹھ کر اورسِیدھے ہاتھ سے پانی نوش کیجئے۔ * لَوٹے وغیرہ سے وُضو کیا ہو تو اُس کا بچا ہوا پانی پینا 70 مرض سے شِفا ہے کہ یہ آبِِ زَم زَم شریف کی مُشابَہَت رکھتا ہے ، ان دو (یعنی وُضو کا بچا ہوا پانی اورزم زم شریف)کے عِلاوہ کوئی سابھی پانی کھڑے کھڑے پینا مکروہ ہے۔ (فتاوی ٰ رضویہ ، ۴ / ۵۷۵۔ فتاوی ٰ رضویہ ، ۲۱ / ۶۶۹ماخوذاً) یہ دونوں پا نی قبلہ رُو ہو کر کھڑے کھڑے پئیں۔ * پینے سے پہلے دیکھ لیجئےکہ پینے کی چیز میں کوئی نُقْصان دَہ چیز وغیرہ تو نہیں ہے۔ ( اِتحافُ السّادَۃ ، ۵ / ۵۹۴) پی چکنے کے بعداَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہیے۔ * حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں : بِسْمِ اللّٰہ پڑھ کر پینا شروع کرے پہلی سانس کے آخِر میں اَلْحَمْدُلِلّٰہ دوسرے کے بعداَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن اور تیسری سانس کے بعد اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھے۔ (اِحیاءُ الْعُلُوم ، ۲ / ۸)* گلاس میں بچے ہوئے مُسلمان کے صاف سُتھرے جوٹھے پانی کو قابلِ استعمال ہونے کے باوجود خواہ مخواہ پھینکنا نہ چاہیے ، منقول ہے : سُؤْرُ الْمُؤمِنِ شِفَاءٌ یعنی مسلمان کے