Seerat-e-Data Ali Hajveri

Book Name:Seerat-e-Data Ali Hajveri

کِرامرِضْوَانُ اللہِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْننےشجر ِاسلام کی آبیاری کی ، صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کے بعد ان کی پیروی میں بعد میں آنے والے بزرگوں نے بھی دینِ متین کی خِدمت کے اس اہم فریضے کو حُسن و خُوبی کے ساتھ ادا کیا۔ بالخُصُوص پاک وہند میں تبلیغِ اسلام کے لئےجن اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن نے نمایاں کردار اَداکیا ، اُن میں حضرت  داتا گنج بخش علی ہجویریرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہسرِ فہرست ہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے اندازِ تبلیغ ، علمِ دِین کی ترویج و اشاعت ، اجتماعی و انفرادی کوششوں ، تصنیف وتحریر اور روحانی قُوّت سے ہند میں نہایت ہی تیزی سے اسلام کی روشنی پھیلنا شروع ہوئی اور کثرت سے لوگ دائرۂ اسلام میں داخل ہونے لگے۔ آئیے! آج ہم اِنہی داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے شوقِ علمِ دِین کے مُتَعَلِّق سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں تاکہ ہمارے دلوں میں بھی علمِ دِین کی بُجھتی شمع دوبارہ رَوشن ہوجائے ، اے کاش!داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے صدقےہمیں بھی علمِ دِین سیکھنے کا جذبہ نصیب ہو جائے ، آئیے! پہلے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مختصر تعارُف سنتے ہیں :

داتا علی ہجویری  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا تعارف

حضرت داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی کُنیت ابو الحسن ، جبکہ علی اسمِ گرامی  یعنی نام ہے۔ آپ غزنی کے رہنے والے تھے۔ جُلّاب اور ہجویر “ غزنی “  کے محلّوں میں سے دو(2) محلے ہیں ، پہلے جُلَّاب میں قِیام پذیر تھے پھر ہجویر میں منتقل ہو گئے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ولادتِ با سعادت کم وبیش ۴۰۰  ھ میں ہوئی۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]مقدمہ کشف المحجوب ، ص۸تا۱۱ماخوذاً