Book Name:Seerat-e-Data Ali Hajveri
ہیں اورسمُندر میں لوگوں کی رہنمائی کرنا ا ِنہی کے سِپُردہے۔ (ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص۴۸۳بتغیر قلیل)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اللہ پاک نے اپنے فضل و کرم اور داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے طفیل امیرِ اَہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو بھی شوقِ علمِ دِین اور حکمت و دانائی کا وہ خزانہ عطا فرمایا ہے کہ جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آیا ہے۔ آپ کی شخصیت میں ہمیں بزرگانِ دِین اور داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی تعلیمات کے واضح آثار دکھائی دیتے ہیں ، کیونکہ ان اللہ والوں کے فیضان سے آپ کا سینہ بھی علمِ دِین سیکھنے اوراس کی ترویج و اشاعت کے جذبے سے سرشار ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ آپ کی نگاہِ فیض سے لاکھوں مُسلمانوں بالخصوص نَوجوانوں کی زندگیوں میں انقلاب آیا اور وہ گناہوں سے تائب ہوکر صلوٰۃ وسنّت کی راہ پرگامزن ہوگئے۔ اگر ہم عقائد و اعمال ، شریعت و طریقت ، تاریخ و سیرت ، طِب و رُوحانیت وغیرہ مختلف موضُوعات پر کئے گئے سوالات کے جَوابات پر مشتمل امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مَدَنی مذاکرے ، اِصلاحی ، فقہی ، رُوحانی و اَخلاقی موضوعات سے معمور کثیر بیانات سُنیں ، بے شمار سُنّتوں کا مجموعہ فیضانِ سُنّت اوربے شمار موضوعات پر دیگر کتب و رسائل کا مطالعہ کریں تو پتا چلے گا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں کیسا علم عطا فرمایا ہے۔ دعوتِ اسلامی کا یہ ٹھاٹھیں مارتا سَمُندر دیکھئے کہ اللہ تعالیٰ نے اس مردِ کامل کے ذریعے لاکھوں بے نمازیوں کو نمازی ، فیشن پرستوں کوسُنّتوں کا عادی ، فاسِقوں کو متّقی بنا دیا ہے ، بدعقیدہ لوگوں کو خوش عقیدگی ، جاہِلوں کو علمِ دین کی روشنی ، بے عملوں کو عمل کی پختگی ، خشک مزاجوں کو لذتِ عشقِ مُصطفوی ، بے باکوں کو خوفِ خدا اور اسلامی بہنوں کو زیورِ شرم و حیا سے آراستہ و پیراستہ کیا ہے۔ علمائے کِرام و مُفتِیانِ عِظام و مُصَنِّفین اورجامعاتُ المدینہ اور دارُالافتا اہلِسُنّت کی مدنی بہاریں دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ اللہ پاک نے اس ولیِ کامل ، عاشقِ ماہِ رِسالت و عاشقِ اعلیٰ حضرت کےذریعے جہالت کو کیسے دُور فرمایاہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہان کے دَم قدم سے سُنّتوں کی مدنی بہاریں ہیں ، اِن کی اَن تھک کوششوں کو سراہتے